میراہونےوالاشوہرکیساہوناچاہیے؟اداکارہ سحرہاشمی نے شرائط بتادیں

May 26, 2025 | 14:14:PM
میراہونےوالاشوہرکیساہوناچاہیے؟اداکارہ سحرہاشمی نے شرائط بتادیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے اپنے ممکنہ جیون ساتھی کےلیے کچھ انتہائی دلچسپ شرائط  بتادیں۔

اداکارہ نے ایک یوٹیوب شو میں اپنے خوابوں کے شہزادے کی تصویر کشی کرتے ہوئےاس کےلیے کچھ خاص خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سحر ہاشمی نے بتایا کہ وہ ایک ایسے شریک حیات کی خواہش رکھتی ہیں جو نہ صرف ان کی دیکھ بھال کرے بلکہ روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی ان کا ہاتھ بٹائے،جو مجھے کھانا کھلائے، میرے تھکے ہوئے پیر دبائے، اور سب سے اہم بات اسے چائے بنانی آتی ہو،میرا خیال ہے کہ ہر لڑکے کو اچھی چائے بنانی آنی چاہیے، یہ بہت ضروری ہے۔

سحرہاشمی نے اعتراف کیا کہ وہ بہت جذباتی انسان ہیں،میں اکثر پریشانی کی صورت میں شدید ردعمل دیتی ہوں اس لیے میں چاہوں گی کہ میرا ساتھی پرسکون، سمجھدار اور معاملہ فہم ہو جو میری بات سنے اور مسائل حل کرنے میں میری مدد کرے۔

اداکارہ نے مزیدکہاکہ وہ ایک ایسے رشتے کی خواہش مند ہیں جہاں دونوں ایک دوسرے کی شخصیت کو سمجھیں اور قبول کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ویناملک سے شادی کیوں نہیں ہوسکی؟ببرک شاہ نے راز سے پردہ اٹھادیا

سحر ہاشمی کی اس گفتگو کوان کے مداح سراہ رہے ہیں، بہت سے صارفین نے ان کی اس بات کی تعریف کی ہے کہ آج کے دور میں بھی کوئی شخص شادی کے لیے اتنی سادہ اور عملی شرائط رکھتا ہے۔