مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمن

عید الاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا ہے,متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں:وزیرٹرانسپورٹ سندھ

May 26, 2025 | 16:01:PM
مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں،انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔

 وزیرٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں جو عام شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے،ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔