سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے

May 26, 2025 | 16:00:PM
سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)سابق وزیر خزانہ و گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی میں انتقال کر گئے،وہ طویل عرصے تک ملکی سیاست اور قانون کے شعبے میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے وفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے۔ وہ دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

کمال الدین اظفرکے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ہسپتال میں انتقال کر گئے،پاکستان پیپلز پارٹی میں مرحوم کمال اظفر کی لازوال قربانیاں ہیں،95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،پاکستان پیپلز پارٹی میں بے شمار خدمات ہیں،کمال اظفر وزیر خزانہ کے اہم منصب پر بھی فائض رہے،اہلہ خانہ کےمطابق نماز جنازہ اور تدفین  28 مئی کو عبداللہ شاہ غازی مزار میں ہوگی،کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے وفادار کارکن کے طور پر پہچانے گئے،وہ دو بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور بعد ازاں گورنر سندھ کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عید سے پہلےعمران خان کی’’ رہائی‘‘ بیرسٹر گوہر نےنوید سنا دی