مجھے امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: چیئرمین تحریک انصاف
ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے،انکے جذبات کی قدر کرتے ہیں،وہ جذبات قابو میں رکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں،وہ اپنے جذبات قابو میں رکھیں ، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہےہیں اللہ تعالیٰ سے امید ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کوئی بھی یہ تصور نہیں کرسکتا کہ بانی پی ٹی آئی نے2 سال جیل میں کیوں گزارے،ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ، ہم نےدھرنے اور احتجاج بھی کیےاسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلال ثاقب معاون خصوصی بلاک چین ،کرپٹو مقرر
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان اللہ کی عبادت کرتےہیں،، ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں، اللہ راستہ نکالے گا،مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے ، مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو سال سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔