ایرن ہالینڈ نے دودھ پتی بنانا سیکھ لی، ویڈیو وائرل

May 26, 2025 | 15:31:PM
ایرن ہالینڈ نے دودھ پتی بنانا سیکھ لی، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصّہ بننے والی آسٹریلوی سپورٹس  پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستانی طریقے سے چائے بنانا سیکھ لی۔

ایرن ہالینڈ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں ایک چائے کے سٹال پر چائے والے سے دودھ پتّی یعنی بغیر پانی ڈالے چائے بنانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ایرن ہالینڈ دودھ پتّی بنانے کے بعد اسے مزے سے پیتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔

اُنہیں دودھ پتّی اتنی پسند آئی کہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا میں بھی چائے بنانے کے اس طریقے کو آزماؤں گی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایرن ہالینڈ پچھلے کئی سالوں سے پی ایس ایل میں پریزنٹر کے فرائض انجام دینے کے لیے پاکستان آ رہی ہیں اور یہاں کی تہذیب سے بہت متاثر ہیں