پاکستان میں ہیٹ ویو: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے وجہ بتادی

May 26, 2025 | 13:54:PM
پاکستان میں ہیٹ ویو: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے کئی علاقے اس وقت ہیٹ ویوکاشکارہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو آنے کی بڑی وجہ بتادی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیانے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  پاکستان میں اچانک 4 سے 5 ڈگری درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہیٹ ویو آتی ہے,پوری دنیا میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، درجۂ حرارت میں کمی کےلیے شجر کاری اور اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی اس شدت کی پیش گوئی نہیں تھی، آندھی اور بارش سے 110 افراد زخمی ہوئے،صوبے میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:18 کروڑ سے زائد صارفین کاڈیٹاچوری،ایڈوائزری جاری

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کے ہر ہسپتال میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں، درجۂ حرارت میں کمی کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔