18 کروڑ سے زائد صارفین کاڈیٹاچوری،ایڈوائزری جاری

May 26, 2025 | 11:18:AM
18 کروڑ سے زائد صارفین کاڈیٹاچوری،ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی سطح پر اٹھارہ کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کے معاملے پر پاکستان نینشل سائبر ایمرجنسی ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

سرٹ کی ایڈوائزری کےمطابق انسٹاگرام، سنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئیں، عالمی سطح پر صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئیں،پاکستانی صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کریں۔

ڈیٹا لیک سےشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیک اور سائبر حملوں کا خطرہ ہوسکتا ہے،سرکاری ادارے اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

سرٹ کی ایڈوائزری کے مطابق صارفین اپنے اکاؤنٹس پر دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں،نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی صارفین کو پاس ورڈ مینجر کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز

سرٹ کی ایڈوائزری میں مزید کہاگیاہے کہ پاس ورڈ کبھی بھی ای میل یا غیرمحفوظ فائل میں نہ رکھیں،اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ اورغیرمعمولی لاگ پر نظر رکھیں،ادارے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں،فوری اقدامات نہ کئے گئے تو قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہو سکتا ہے۔