ہر ی مرچوں کی جلن سے ہاتھوں کوکیسے بچائیں؟

May 26, 2025 | 11:57:AM
ہر ی مرچوں کی جلن سے ہاتھوں کوکیسے بچائیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آپ نے ابھی اپنے تڑکے کے لیے ہری مرچوں کو مہارت سے کاٹا ہے لیکن کچھ ہی لمحوں بعد، آپ کی انگلیاں جلنے لگتی ہیں، اور چند منٹوں میں ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے آپ کی ہتھیلیوں پر ماچس جلا دی ہو،یہ درد اور جلن جلد ہی ایک اذیت بن جاتی ہے۔ جس پر صرف ٹھنڈا پانی چھڑکنا کافی نہیں ہوتا،یہی وہ لمحہ ہے جب ہمارے دیسی باورچی خانے کے آزمودہ اور گھریلو نسخے کام آتے ہیں۔

وہ جگاڑ جو نسل در نسل آزمائے گئے ہیں، چاہے مرچ کی تیزی کو کم کرنے کے لیے دہی ہو یا تیل کے چھینٹوں سے بچاؤ کے لیے آٹے کا استعمال، ہمارے کچن کے معمولی لگنے والے اجزاء اکثر کسی فرسٹ ایڈ باکس سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

اس لیے اگر مرچیں کاٹنے کے بعد آپ کے ہاتھوں میں جلن ہو رہی ہو، تو پریشان نہ ہوں، آپ کے کچن میں ہی اس کا علاج موجود ہے کیونکہ ہمارے دیسی ٹوٹکے، خاموشی سےاور بڑی کاریگری سے کام کرتے ہیں۔

مرچوں کے ساتھ کام کرتے وقت اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہاتھوں یا انگلیوں پر جلن ہونے لگتی ہے، جو کیپساسین (Capsaicin) کی وجہ سے ہوتی ہے۔

 ہم آپ کو کچھ آسان اور مؤثر کچن ہیکس بتا رہے ہیں جو اس جلن کو فوری آرام پہنچاتے ہیں۔

اپنے ہاتھ ٹھنڈے دودھ یا دہی میں بھگو دیں
ڈیری مصنوعات میں موجود چکنائی کیپساسین کو توڑتی ہے اور جلن کو کم کرتی ہے۔

ایک پیالے میں فل کریم ٹھنڈا دودھ یا دہی لیں۔

ہاتھوں کو 10-15 منٹ تک اس میں بھگو کر رکھیں۔

اگر جلن برقرار رہے تو یہ عمل دہرائیں۔

ہاتھ دھونے سے پہلے کوکنگ آئل سے رگڑیں

کیپساسین پانی میں حل نہیں ہوتا، لیکن تیل اسے ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔

سرسوں یا ناریل کا تیل لیں اور اچھی طرح ہاتھوں پر رگڑیں۔

چند منٹ بعد صابن اور گرم پانی سے دھو لیں۔

جلن باقی رہے تو عمل کو دہرائیں۔

فوری آرام کے لیے نمک اور لیموں سے رگڑیں

نمک اور لیموں دونوں قدرتی ایکسفولیٹرز ہیں جو جلن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تھوڑا سا سمندری نمک لیں اور اس میں لیموں کا رس ملائیں۔

اس آمیزے سے ہاتھوں کو نرمی سے ایک یا دو منٹ رگڑیں۔

ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

مرچ جلنے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر
دستانے پہنیں
ہمیشہ مرچوں کوکاٹتے وقت کچن کے دستانے استعمال کریں تاکہ کیپساسین کا براہ راست رابطہ جلد سے نہ ہو۔

پہلے تیل لگائیں
مرچ کاٹنے سے قبل ہاتھوں پر تھوڑا سا کوکنگ آئل رگڑنے سے ایک حفاظتی تہہ بن جاتی ہے جس سے بعد میں کیپساسین کو دھونا آسان ہو جاتا ہے۔

چہرے کو مت چھوئیں
مرچوں کے ساتھ کام کرتے وقت آنکھوں، ناک یا چہرے کو نہ چھوئیں، کیونکہ یہ شدید جلن اور تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔