گرج چمک کے ساتھ بارش:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،شام اور رات میں شمالی /جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، وزیرستان، بنوں، کرم، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش جبکہ ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
کوئٹہ،ژوب، موسیٰ خیل، سبی، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آوران، لورالائی اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ ، سکندر رضا کی شاندار کمٹمنٹ
آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی مزید پیش گوئی کر دی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، کل شام سے 31 مئی تک آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے،شمالی علاقہ جات میں گلیشئرز پگھلنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔