عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے: معاون خصوصی عطا تارڑ

May 26, 2023 | 23:32:PM
عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے: معاون خصوصی عطا تارڑ
کیپشن: عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے: معاون خصوصی عطا تارڑ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے۔

گوجرانوالہ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے حواریوں نےو ہ کردکھایا جو دشمن 75 سال میں نہ کرسکا، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا، اگرحملہ کرنے کی جر۱ت تھی تو جیل جانے کی بھی جرات پیدا کرو، عمران نیازی مکافات عمل کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کس کی کمی محسوس ہونے لگی؟ ٹویٹر پر اظہار کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بے گناہ جیل نہیں جائے گا اور کوئی قصورواربچ نہیں پائے گا، بڑی بڑی باتیں کرنے والا فوادچودھری وقت آنے پربھاگ نکلا۔