کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، قتل کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

May 26, 2023 | 09:57:AM
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، قتل کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان قتل، اقدام قتل اور سٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، گھر سے ماں اور بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور عابد زمان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان نے گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کار سوار شہری کو اسکے بیوی بچوں کے سامنے قتل کیا تھا اور اس کیس کا ایک ملزم جون عرف جونی پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔