حکومت کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ،جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ سامنے آگیا

May 26, 2021 | 21:02:PM
حکومت کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ،جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ بھی سامنے آیا ہے جس میں 15 ارکان کے نام شامل ہیں۔
جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا ہے اور گزشتہ رات ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد ارکان کو عشائیہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ سے جہانگیر ترین کے مقدمات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،زرتاج گل
ذرائع کے مطابق عشایئے میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفرعباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر) غضنفرعلی شاہ، اعجازخان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اوراحسن جہانگیر بھٹی شریک تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ عشایئے میں تمام ارکان نے بجٹ میں ہم خیال گروپ کیلئے ترقیاتی سکیمیں شامل نہ کرنے پر شکوے و شکایات کے انبار لگادیئے، تاہم اس بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ گروپ اپنے تمام تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھے گا، اوراس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سکینڈل: بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی، راجہ ریاض کا دعویٰ