چینی سکینڈل: بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی، راجہ ریاض کا دعویٰ

May 26, 2021 | 19:50:PM
چینی سکینڈل: بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی، راجہ ریاض کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جہانگیر ترین گروپ میں شامل راجہ ریاض کا دعویٰ کیاہے کہ کل شہزاداکبر، جہانگیر ترین اورعلی ظفر کی میٹنگ ہوئی ،میٹنگ میں علی ظفر نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہاکہ علی ظفر نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ،علی ظفر نے کہاکہ یہ بات وہ وزیراعظم کو بھی بتائیں گے ۔
راجہ ریاض کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملاقات ہوئی ،ملاقات جہانگیر ترین کے گھر پر نہیں تھی ،علی ظفر نے 8 گھنٹے جہانگیر ترین کے وکلا کو سنا ہے ،علی ظفر نے اپنی تحقیقات میں جہانگیر ترین کو ملوث نہیں پایا۔

یہ بھی پڑھیں: چو دھری نثار کی ایا ز صا دق کے ظہرانے میں شر کت۔۔نئی پارٹی جوا ئن کرنے سے متعلق بھی وا ضح کر دیا
جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نے کہاکہ ہم حکومت نہیں گرا رہے اورنہ بلیک میل کررہے ہیں ،اگلا الیکشن عمران خان کی قیادت میں ہی لڑیں گے ،ہماراگروپ 2023 تک قائم رہے گا، ان کاکہناتھا کہ پارٹی میں جہاں غلط کام ہو گا ہمارا گروپ اس کی نشاندہی کرے گا۔
رجہ ریاض کا مزید کہناتھا کہ 14 ،15 ایم پی ایز کا ایک گروپ بھی ہے جس نے رابطہ کیا تھا ،دوسرے گروپ نے کہاہم آپ کیساتھ نہیں آرہے ہمارا ایجنڈا الگ ہے ،دوسرے گروپ کا ایجنڈا حلقے کے مسائل سے متعلق ہے ،دوسراگروپ ہمارے ساتھ شامل ہورہاہے نہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان