امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں نئے گرڈ سٹیشنوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

Mar 26, 2026 | 22:45:PM
امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں نئے گرڈ سٹیشنوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفرون انجینئر امیر مقام نے آج  پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (پیسکو) کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم ا اجلاس میں شرکت کی۔

انجینئرامیر مقام نے  اپنے رہائشی ضلع شانگلہ ، سوات اور ملاکنڈ ڈویڑن سمیت مجموعی طور پر خیبرپختو نخوا میں بجلی کے نظام پر بریفنگ لی۔ پیسکو  کمپنی کے سینئیر افسروں نے وفاقی وزیر کو پیسکو کے ترقیاتی منصوبوں، ELR، DOP اور نئے گرڈ اسٹیشنز سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں مختلف گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز سمیت متعدد منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ 
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور امتیاز شاہ کی شرکت۔امیر مقام نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں اور نئے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2022 کے سیلاب سے متعلق زیر التوا منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ 
پیسکو چیف اختر حمید اور دیگر سینئر افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی، جبکہ سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن اور ایڈیشنل سیکرٹری امورِ کشمیر کامران رحمان خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیئے:  پی ایس ایل الیون کی پہلی ففٹی بن گئی