پی ایس ایل الیون کے پہلے میچ کا نتیجہ آگیا!دفاعی چیمپئن لاہور کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کا ساتھ 30 رنز کے ساتھ محمد نعیم نے دیا۔
مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ نے ناقابلِ شکست 40 رنز بنائے۔ سکندر رضا 24 اور آصف علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کینگزمین کی جانب سے میریڈتھ اور حسان خان نے 2، 2 جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین تر نوالہ ثابت ہوئی اور لاہور کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز 130 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
حیدرآباد کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسان خان نے 14 اور حماد اعظم نے 10 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں رائیلی میریڈتھ ناٹ آؤٹ 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
قلندرز کی جانب سے عبید شاہ، سکندر رضا اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور متفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
قلندرز کی جانب سے عبید شاہ، سکندر رضا اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور متفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں،میچ کا ٹاس لاہور قلند کے کپتان شاہین آفریدی نے جیت کر حیدر آباد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے جا رہے ہیں،اچھی سطح لگ رہی ہے، پہلا کھیل، دیکھتے ہیں ٹورنامنٹ کیسا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں اور مارنس بین الاقوامی کرکٹ میں ایک ساتھ بہت کھیل چکے ہیں، وہ مجھے جانتا ہے اور میں اسے جانتا ہوں۔
حیدر آباد کنگز مین کے کپتان کا کہنا تھا کہ اس طرف کی قیادت کرنا واقعی دلچسپ ہے،ان کے سفر کا حصہ بننا دلچسپ ہے،آج کھیلنے کے لیے تیار ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہماری باؤلنگ مضبوط نظر آرہی ہے اور میں پچھلے کچھ دنوں میں صرف چند کھلاڑیوں کو جانتا ہوں لیکن کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔
کپتان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی آپ کسی بھی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے ۔
خیال رہے کہ حیدرآباد کنگزمین آج اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کریں گے ۔
پی ایس ایل،پہلے سے زیادہ بڑا پہلے سے بہتر جوش و خروش واپس آ گیا ہے جس میں نئی ٹیمیں، نئے مالکان کرکٹ شائقین کیلئے بڑی انٹرٹینمنٹ ہے۔
حیدرآباد کنگسمین کے پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عثمان خان (ڈبلیو)، مارنس لیبوشگن (c)، کوسل پریرا، عرفان خان، رضوان محمود، حسن خان، حماد اعظم، ریلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاویدشامل ہیں۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پرویز حسین ایمون، سکندر رضا، حسیب اللہ خان (ڈبلیو)، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، مستفیض الرحمان، عبید شاہ شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں ہجوم کے لحاظ سے وہی گونج نہیں ہوگی کیونکہ خطے میں جاری بحران کی وجہ سے میچ تماشائیوں کےبغیر کھیلے جائیں گے جبکہ وینیوز بھی صرف لاہور اور کراچی تک محدود ہیں۔
ایونٹ سے قبل افتتاحی تقریب بھی اس وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے تاہم اس میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا،چئیر مین پی سی بی سید محسن رضا نقوی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں : زمبابوین ریان برل شامل، قلندرز کا سکواڈ مکمل ہوگیا