عیناآصف کے سینئر اداکاروں کے نامناسب رویے سے متعلق اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے سیٹ پر سینئر اداکاروں کے نامناسب رویے کے حوالے سےاہم انکشافات کیے ہیں۔
عیناآصف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بڑے اسٹارز یا سینئر اداکار سیٹ پر نئے یا چھوٹے اداکاروں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکتے اور ان میں خامیاں نکالتے ہیں،کبھی کبھی ایسے ہوتا ہے کہ اگر ہم کچھ بول دیں تو وہ ہمیں ایسے دیکھیں گے جیسے ہم نے پتا نہیں کتنی احمقانہ بات کردی لیکن ہمیں پتا ہوتا ہے کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں تھی۔
ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ کاکہنا تھا کہ یہ لوگ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ ہم غیر آرام دہ محسوس کریں، سیٹ پر ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں کہ میں کوئی سین کر رہی ہوں اور میرے لیے اہم سین ہے تو وہ لوگ باتیں شروع کردیں گے یا کچھ ایسا کریں گے کہ دھیان بٹے۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کیساتھ سالگرہ منانے کی ثنا جاوید کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں
عیناآصف نے مزید کہاکہ پہلے مجھے بہت غصہ آتا تھا لیکن اب یہ ہر سیٹ پر اس قدر ہوتا ہے کہ اب میں کہتی ہوں جانے دو، کسی کو کتنا ہی روک لیں گے۔