سینیٹ انتخاب میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنا ہے یا نہیں ؟ ایم کیو ایم ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Mar 26, 2024 | 00:59:AM
سینیٹ انتخاب میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنا ہے یا نہیں ؟ ایم کیو ایم ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم  اور سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے سے متعلق فیصلے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی ایڈ ہاک کمیٹی کی اہم بیٹھک آج  لگے گی ۔ 

تفصیلات کےمطابق ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام فائنل کیے جائیں گے،عام انتخابات میں ٹکٹ سے محروم رہنے والوں کو موقع دیا جائے گا،سینیٹ انتخابات کے لیے نجیب ہارون ،عامر چشتی ،شہباز ظہیر و دیگر نام زیر غور  ہیں، ساتھ ہی اجلاس میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی،ایم کیو ایم کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے فیصل واوڈا کو سینیٹ انتخابات میں سپورٹ کرنے کی مخالفت کی گئی ہے،سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے والے امیدوار 27 مارچ کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :