امیر جماعت اسلامی کی چیف جسٹس پاکستان سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے نوٹس لینے کی اپیل 

Mar 26, 2023 | 19:14:PM
امیر جماعت اسلامی کی چیف جسٹس پاکستان سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے نوٹس لینے کی اپیل 
کیپشن: سراج الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے یہ اپیل چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے جانے والے خط میں کی ہے جس میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کا آئندہ میئر جیالا ہوگا، ناقص انتخابی فہرستیں اوربدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں۔
سراج الحق نے تحریر کردہ خط میں الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی، بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر انتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا، کئی یوسیز کے آراو ز نے ہارے ہوئے پیپلز پارٹی امیدواروں کی جیت کا اعلان کیا، دھاندلی کیسز انہی آراوز کو بھیجے گئے جن پر دھاندلی کے الزامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسراٹی 20 ؛افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی کی 6 یونین کمیٹیوں میں بدترین دھاندلی ہوئی، ان کمیٹیوں میں فارم 11 کے نتائج کے برعکس آر او نے نتیجے جاری کئے، 66 ایسے پولنگ سٹیشنز کی نشاندہی کی تھی جہاں رزلٹ تبدیل کئے گئے، الیکشن کمیشن نے خود سے منتخب کردہ محض 17 پولنگ سٹیشنز پر ری کاو¿نٹنگ کا حکم دیا۔
چیف جسٹس کے نام تحریر کردہ خط میں سراج الحق نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس معاملے کا فوری نوٹس لے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین و قانون کی خلاف ورزی پر فیصلہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد