نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی

Mar 26, 2022 | 13:59:PM
آگ لگا دی، فائل فوٹو
کیپشن: آگ لگا دی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف  کالاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں لگا ہوا کیمپ کو آگ لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے  بھاٹی گیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا کیمپ آگ لگنے سے جل گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں  کا کہنا ہے کہ کیمپ کو آگ نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس سے کیمپ میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری آگ سے متاثرہ پی ٹی آئی کے کیمپ پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا