کراچی: پولٹری کی قیمتیں بےقابو،گوشت 420کلو فروخت

Mar 26, 2021 | 11:36:AM
کراچی: پولٹری کی قیمتیں بےقابو،گوشت 420کلو فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد میں رہنے والوں کے لئے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، شہر میں برائیلر مرغی کا گوشت 400 سے 420 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آغاز پر مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا، ضلعی انتظامیہ کے حرکت میں آنے کے بعد کچھ کمی آئی اور گوشت 360 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

زندہ مرغی کے ریٹ میں بھی اتار چڑھاؤ، شہر میں اس وقت زندہ مرغی 330 سے 340 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔