چالیس افراد کراچی میں ڈوب کر مرتے تو استعفوں کے مطالبے آ جاتے، شرمیلا فاروقی کا پیرس میں اموات پر تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گرمی کے سبب اتنے بہت سی لوگ پانی میں ڈوب کر مرنےکا واقعہ فرانس کی بجائے کراچی میں ہوا ہوتا تو وزیر اعلیٰ کے استعفے کے مطاالبے کر دیتے۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی لیدر شرمیلا فاروقی نے پیرس مین گرمی کی شدید لہر کے دوران نہانے کے لئے نکلنے والے 40 شہریوں کے ڈوب کر مر جانے کے واقعات سامنے آنے پر تبسڑہ کرتے ہوئے کہی۔
شرمیلا فاروقی نے کہا ترقی یافتہ شہروں کی مثالیں دینے والے لوگ کراچی کے مسائل کی وجہ سے حکومت پر تنقید کرتے نہیں تھکتے لیکن یہ ھقیقت ہے کہ کراچی جیسے مسائل دنیا کے دیگر بڑے شہروں میں بھی پیش آتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ دیکھیں اس وقت فرانس میں کتنی شدید گرمی پڑ رہی ہے، تقریباً 40 افراد نہانے کے لیے گئے اور ڈوب گئے، پیرس بپہت بڑا شہر ہے۔ اتنا بڑا شہر ہونے کے باوجود وہ لوگ غیر محفوظ مقامات پر گئے اور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، خدا نہ کرے اگر ایسا کوئی واقعہ کراچی میں پیش آتا تو لوگ فوراً وزیراعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ شروع کر دیتے۔
شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ گزشتہ سال میں نیویارک میں تھی، جہاں اتنی شدید بارش ہوئی کہ ہم دو دن تک ہوٹل سے باہر نہیں نکل سکے۔ یہ ایک بڑا اور ترقی یافتہ شہر ہے، جہاں نکاسیٔ آب کا باقاعدہ نظام موجود ہے، اس کے باوجود وہاں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیئے: بنوں ؛ نجی ایمبولینس پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مسائل ہر جگہ پیش آتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ان کا اعتراف کریں، یہ تسلیم کریں کہ ہمارے ہاں بھی خامیاں موجود ہیں اور یہ بھی مانیں کہ ان میں بہتری کی گنجائش ہے، بلکہ بہتری لانا ضروری ہے۔
چند ماہ قبل شرمیلا فاروقی نے نیوز چینل کے پروگرام میں کراچی کا موازنہ پیرس سے کیا تھا، اور کہا تھا کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں، شرمیلا فاروقی کو کراچی اور پیرس کے موازنہ کرنے والے اس تبصرے پر سوشل میڈیا اور بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔