پنڈی بھٹیاں،  شادی کی تقریب میں جھگڑا، دولہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں

Jun 26, 2025 | 22:29:PM
پنڈی بھٹیاں،  شادی کی تقریب میں جھگڑا، دولہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ضلع حافظ آباد کے گاؤں بھنسیکا میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب باراتیوں کی جانب سے موبائل فون سے ویڈیوز بنانے پر لڑکی والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کا بڑا بھائی شادی پر پہلے ہی رضامند نہیں تھا، اور اس نے بار بار باراتیوں کو ویڈیو بنانے سے روکا، لیکن اس کے باوجود باراتی باز نہ آئے جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دلہا بھی شامل ہے۔ دلہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں اور اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:1000 روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک نے بھی بیان جاری کردیا