چلتی کار پر بجلی کا پول گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2خواتین زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدودمیں آئی جے پی روڈ پرچلتی کار پر بجلی کا پول گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت رشید اور محمد بن عامر کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔آئی جے پی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ بجلی کا پول گرنے سے ایک بزرگ اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔حادثہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئیں ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق لواحقین کی جانب سے تاحال کسی قسم کی قانونی کارروائی کی درخواست نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:حیرت انگیز واقعہ،حمل سے لاعلم چینی خاتون اسپتال معدہ دیکھانے گئی اور بچہ پیدا کروا آئی