انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئےقوانین لاگو کردیئے،پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں

Jun 26, 2025 | 19:24:PM
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئےقوانین لاگو کردیئے،پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی )  نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرواتے ہوئے نئے قوانین کے تحت کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ان قوانین میں اسٹاپ کلاک،گیند پر تھوک کا استعمال، جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر 5 پنالٹی رنز اور فیئرنس آف کیچ کےریویو  جسیے معاملات کو شامل کیا گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے وائٹ بال کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی  اسٹاپ کلاک متعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن اب فیلڈنگ سائیڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اوور کے اختتام پردوسرا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کروانا ہوگا،  ایک منٹ میں اوور شروع  نہ  کرنے پر امپائر 2  وارننگز دے گا، تیسری بار امپائر فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کرےگا۔اسٹاپ کلاک کا رول آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پرلاگو ہوچکا ہے۔ایک اوررولز میں  تبدیلی کی گئی ہے جس  میں جان بوجھ کرگیند پرتھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کیاجائےگا،  تھوک کے استعمال کے بعدگیند کی ساخت میں تبدیلی پرامپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دےسکتاہے۔تیسری تبدیلی میں جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کریگی، امپائربولنگ سائیڈ سے مشورہ کرےگاکہ شارٹ رن کے بعد وہ کس بیٹرکواسٹرائیک پرلینا چاہیں گے۔اس کے علاوہ  نئے رولز میں آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کےریویو میں بھی تبدیلی کردی، اس تبدیلی کے ذریعے اگرامپائرکو کیچ پکڑنے پرشک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کریگا۔اس سے قبل تھرڈ امپائرپہلےنوبال چیک کرتا تھا اور نوبال کی صورت میں کیچ کا ریویو چھوڑ دیا جاتا تھا۔نئے رولز کے مطابق نوبال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا، فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اُتنے ہی ملیں گے۔