وزیراعلیٰ کے پی کا صوابدیدی فنڈ 5 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردیا گیا

رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے

Jun 26, 2025 | 00:46:AM
وزیراعلیٰ کے پی کا صوابدیدی فنڈ 5 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردیا گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ میں کروڑوں کا اضافہ کردیا گیا، فنڈ کو 5 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

 آئندہ مالی سال کیلئے صوابدیدی فنڈ 50 کروڑ روپے کردیا گیا,دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کیلئے 5 کروڑ روپے مختص تھے لیکن رواں مالی سال میں وزیراعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں 50 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے، رواں مالی سال میں تحائف اورتفریح کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ مختص تھے جبکہ نئے مالی سال کیلئے تحائف اورتفریح کی مد میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سیکرٹ فنڈ چارجز کی مد میں بھی 15 کروڑروپے زائد خرچ کر ڈالے، رواں مالی سال وزیراعلیٰ کے سیکرٹ فنڈ چارجز کی مد میں 5 کروڑ روپے مختص تھے۔

یہ بھی پڑھیں :چین میں ڈرون لائٹ شو نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا