جوہر ٹاﺅن دھماکے کی تحقیقات میں ایک اور پیشرفت، مردان سے دہشتگرد گرفتار

Jun 26, 2021 | 22:46:PM
جوہر ٹاﺅن دھماکے کی تحقیقات میں ایک اور پیشرفت، مردان سے دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت کاسلسلہ جاری ہے،حساس اداروں نے دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کر لیا،دہشت گرد ضیا خان کو مردان سے گرفتار کیا گیا۔
انٹیلی جنس ذرائع کاکہناہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مردان میں تیار کی گئی، دھماکہ خیز مواد ممکنہ طور پر گاڑی میں لگے سی این جی گیس سلنڈر میں نصب کیا گیا، ذرائع کا مزید کہناہے کہ گاڑی 21 جون کو بذریعہ موٹروے مردان روانہ کی گئی، دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کے بعد 23 جون کو گاڑی لاہور میں داخل کی گئی۔
انٹیلی جنس ذرائع کا مزید کہناہے کہ گاڑی سجاد حسین نامی ملزم لاہور لے کر آیا، سجاد حسین کو پہلے ہی منڈی بہاو¿ الدین سے گرفتار کیا جا چکا ہے، سجاد حسین کا پیٹر پال سے رابطہ تھا، کراچی کے رہائشی پیٹر پال کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  جوہر ٹاون دھماکہ: ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون گرفتار، ہوشربا انکشافات