بھارتی فلم میں کام۔اداکارہ مہوش حیات نے نیا انکشاف کردیا

Jun 26, 2021 | 10:31:AM
بھارتی فلم میں کام۔اداکارہ مہوش حیات نے نیا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ  مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم 'فینی خان' میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشوریا رائے بچن نے اُس فلم میں کام کیا۔

ایک انٹرویومیں معروف ادکارہ مہوش حیات نے کہا کہ تمام اداکار جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے، بدقسمتی سے اُنہیں اس طرح کا احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کسی اداکار کا کام بند کریں گے یا اٗس کی فلم کی تشہیر پر پابندی لگا دیں تو اس سے اُس کی عزتِ نفس مجروح ہوگی اور عزتِ نفس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلم فینی خان کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے آفر مسترد کردی تھی، اس کے علاوہ مجھے فلم دیڑھ عشقیہ کی آفر بھی آئی تھی جو میں نے کچھ بولڈ سین کی وجہ سے قبول نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک شعوری فیصلہ تھا کہ میں یہاں اپنے ملک میں رہنا چاہتی ہوں اور اپنے پاکستانی سنیما کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں، جب مجھے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا تو میں بہت زیادہ خوش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  چھٹیاں انجوائے۔۔اداکارہ مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو وائرل
 یہ بھی پڑھیں:  تعلیمی اداروں میں چھٹیاں۔۔۔ اہم خبر سامنے آگئی