چھٹیاں انجوائے۔۔اداکارہ مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو وائرل

Jun 24, 2021 | 15:05:PM
 چھٹیاں انجوائے۔۔اداکارہ مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کھلے آسمان تلے پھولوں کے ساتھ مستیاں کر رہی ہیں۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پھولوں کے ساتھ کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔ مہوش حیات نے ایک لال گلاب کا خوبصوت پھول اپنے حسین چہرے پر بھی سجایا ہوا ہے، اس پوسٹ کے کیپشن میں مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ’ گلاب کی جانب سے بوسہ لیا گیا۔

مہوش حیات کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں، فالوورز اور معروف شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات آج کل پاکستان کے خوبصورت جنوبی علاقے اسکردو میں موجود ہیں اور گرمیوں کی چھٹیاں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ 7ویں 'ہم ایوارڈز' کی تقریب میں پرفارم کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں۔۔ اہم خبر سامنے آگئی
 ایوارڈ شو میں اداکارہ کی پرفارمنس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا لیکن اب مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پرفارمنس سے قبل ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

البتہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو ان کے لباس اور ڈانس دونوں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ علیزے شاہ کا نیا ’’سول میٹ‘‘ کون۔۔؟تصاویدوائرل