اداکارہ علیزے شاہ کا نیا ’’سول میٹ‘‘ کون۔۔؟تصاویدوائرل

Jun 24, 2021 | 13:44:PM
 اداکارہ علیزے شاہ کا نیا ’’سول میٹ‘‘ کون۔۔؟تصاویدوائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اکیلا پن دور کرنے کے لئے انسان کو کسی نہ کسی کی ضرورت رہتی ہے اس طرح ہی اداکارہ علیزے شاہ  نے اپنے نئے سول میٹ (پالتو بلی) کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر  کردی  جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ستاروں کا اور میرا ایک ہی کام ہے صرف چمکنا،پالتو بلی بہت خوبصورت ہے۔

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ نئی نئی پوسٹس کے ذریعے رابطہ بنائے رکھتی ہیں۔

علیزے شاہ سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے مشہور ٹرینڈ ’سول میٹ‘ کا گانا خود ہی گاتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ انہیں اُن کا سول میٹ مل گیا ہے ۔

علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ’سول میٹ‘ جیسے تصوراتی کرداروں پر یقین نہیں ہے مگر پھر بھی جب سے انہوں نے اپنی پالتو بلی کو دیکھا ہے، اُن کی پالتو بلی نے اُن کا دل موہ لیا ہے ۔‘

 یاد رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بال کٹوا کر چھوٹے کروالیے تھے، جس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں بال کٹوا کر چھوٹے کروانے پر کوئی پچھتاوا نہیں البتہ کبھی کبھار وہ اپنے لمبے بالوں کو یاد کرتی ہیں۔
   یہ بھی پڑھیںشوہر نے ایسا کیا گفٹ دیا کہ اداکارہ غنیٰ علی افسردہ ہو گئیں