وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،امن وامان پراجلاس کی صدارت کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات متوقع ہے،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکوئٹہ پہنچنے پرصوبائی وزراء نےخیر مقدم کیا،ان کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔