"ہانیہ عامر ایک اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں"، اقراء فیض

Jul 26, 2023 | 22:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اقراء فیض  نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ کہہ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں ماڈل اقراء فیض ایک نجی  ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور اداکاروں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 میزبان نے اقراء سے سوال کیا کہ ان کی نظر میں انڈسٹری کی کونسی اداکارہ اوور ریٹڈ ہیں؟
جس پر اقراء فیض نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ "ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم بطور ویوور انہیں لگتا ہے کہ ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔