پراپرٹی کے تنازعے پر فائرنگ، 22 سالہ نوجوان قتل

Jul 26, 2023 | 16:19:PM
پراپرٹی کے تنازعے پر فائرنگ، 22 سالہ نوجوان قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پراپرٹی کے تنازعے پر 22 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رانا ناصر اور مقتول محمد علی کے درمیان پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے بعد لاہور میں بھی سر راہ خاتون کے ساتھ فحش حرکات ،ویڈیو وائرل

محمد علی نے کالا خطائی روڈ پر ملزم رانا ناصر کو جگہ فروخت کی تھی جس کی ادائیگی رانا ناصر کی جانب سے نہیں کی گئی تھی اور محمد علی نے عدالت سے سٹے لے رکھا تھا۔

اسی دوران ملزم نے کچھ ساتھیوں کیساتھ فائرنگ کرکے محمد علی کو قتل کردیا جس کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔