کراچی کے بعد لاہور میں بھی سر راہ خاتون کے ساتھ فحش حرکات ،ویڈیو وائرل

Jul 26, 2023 | 13:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گلیاں ،بازار خواتین کیلئے غیر محفوظ ہونے لگے ، کراچی کے بعد لاہور میں بھی خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے کا واقعہ پیش، ملزم کی فحش حرکات کرتے ویڈیو بھی سامنے آ گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے راستے میں چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے خاتون کو فحش اشارے کرتے ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس سے متعلق صحافی کا سوال، عمران خان نے دلچسپ جواب دے دیا

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کا تعاقب کرکے گلی میں ہراساں کرتا رہا، خاتون کے ردعمل پر ملزم فرار ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود پولیس نے نہ کاروائی کی نہ ہی ملزم گرفتار ہوا، واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم ٹاؤن میں بھی رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ، خاتون کی جانب سے مسلم ٹاون تھانہ پولیس کو شکایت درج کرائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی ، سوشل میڈیا پر انصاف کی دہائی کے بعد خاتون ایس پی کی جانب سے نوٹس لیا گیا تو پھر پولیس اہلکار حرکت میں آئے اور متاثرہ لڑکی سے لی گئی اطلاعات اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشہ ڈرائیور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا۔