17 دن کی مہمان حکومت نے51 ارب روپےجاری کردیئے, الیکشن کمیشن نوٹس لے:شاہ محمود قریشی

Jul 26, 2023 | 10:34:AM
17 دن کی مہمان حکومت نے51 ارب روپےجاری کردیے, الیکشن کمیشن رقم مختص اور جاری کرنے کا نوٹس لے,خواتین کے متعلق استعمال کئے گئے غیر مناسب الفاظ  خواجہ آصف کے شیان شان نہیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)شاہ محمود قریشی  نے کہاہے کہ 17 دن کی مہمان حکومت نے51 ارب روپےجاری کردیئے, الیکشن کمیشن رقم مختص اور جاری کرنے کا نوٹس لے,خواتین کے متعلق استعمال کئے گئے غیر مناسب الفاظ  خواجہ آصف کے شیان شان نہیں ہیں۔ 

 تحریک انصاف  کے سینئیر نائب صدر شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے خواتین سے متعلق دیئے گئے بیان پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل خواجہ آصف نے غیرمناسب الفاظ استعمال کئے، اس طرح کے الفاظ خواجہ آصف کے شایان شان نہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ سماعت پر جج نے پراسیکیوشن سے ثبوت سامنے لانے کا کہا تھا، آج جج صاحب چھٹی پر ہیں، ڈیوٹی جج نے سماعت آگے بڑھا دی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا  کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بل پر آج کل چرچہ ہورہا ہے جس پر تحفظات ہیں۔حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات ہیں۔ رضا ربانی نے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ کیا ہمیں صرف انگوٹھا لگانے کیلئے بلایا ہے۔حکومت کا اتنی عجلت میں ہونا سمجھ سے باہر ہے۔آئین میں نگراں حکومت کے تصور کی نفی کی جارہی ہے۔اسحاق ڈارکے نام پر ان کی اپنی جماعت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی سنی گئی، بڑی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا

ان کا  مزید کہنا تھا کہ شیری رحمان نے کہا کہ ان کا نام ہمارے سامنے نہیں آیا، قائد حزب اختلاف نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ملکی معیشت کی صورتحال پوری قوم کےسامنے ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔17 دن کی مہمان حکومت نے 51 ارب روپے جاری کردیے، الیکشن کمیشن رقم مختص اور جاری کرنے کا نوٹس لے۔