پی آئی اے کی سنی گئی، بڑی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا

Jul 26, 2023 | 09:05:AM
پی آئی اے کی سنی گئی، بڑی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) معاشی گرداب میں پھنسی پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن  کی بالآخر سنی گئی، دنیا کی معروف ائرلائن ایئر چائنا سے پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائنز اور ائیر چائنا کے درمیان پروازوں کا نیٹ ورک برھانے کیلیے پارٹنر شپ معاہدہ طے ہو گیا، پی آئی اے ائیر چائنا پارٹنر شپ معاہدے کے تحت پروازوں کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ایئر لائنز کے درمیان معاہدے سے پاکستانی تاجروں کی تمام چینی شہروں تک رسائی آسان ہوجائے گی جب کہ چین میں پروازوں کا نیٹ ورک بڑھانے سے ائیرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی دستیابی کے فروغ کیلئے اہم سرکلر جاری کردیا

  ترجمان کے مطابق پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ 16 چینی شہروں تک سفر کرسکیں گے، پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو بیجنگ پہنچائے گی، پی آئی اے چین کے 16 شہروں کے لئے ٹکٹ فروخت کرے گی ،پی آئی اے نے ائیرچائنا سے پارٹنر شپ معاہدہ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔