ادا کا ربابر علی کی بیٹی کے ہمراہ  اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو وا ئرل

Jul 26, 2021 | 18:39:PM
ادا کا ربابر علی کی بیٹی کے ہمراہ  اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف پا کستانی  اداکار بابر علی کی جانب سے حال ہی میں نوجوان بیٹی کے ساتھ اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق بابر علی نے بیٹی زینب علی کے ہمراہ انسٹاگرام پر اپنی پہلی فلم ’جیوا‘ کے معروف گانے ’جانو سن ذرا‘ پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کیا۔مختصر ویڈیو میں بابر علی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر کی چھت پر ’جانو سن ذرا‘ پرپرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Babar Ali (@iambabaralii)

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خا ن نے بچپن کی خو بصورت تصویر شیئر کر دی

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بابر علی نے لکھا کہ ان کی پہلی فلم کے پہلے گانے ’جانو سن ذرا‘ پر وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ پرفارمنس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’جانو سن ذرا‘ کو انہوں نے اداکارہ ریشم کے ساتھ فلمایا تھا اور انہیں پرانے گانے پر دوبارہ پرفارمنس کا مزہ آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ورمالا پہنانے کے دوران دلہن کی دولہا کے ساتھ کبڈی کی ویڈیو وا ئرل

بعد ازاں بابر علی نے بیٹی کے ہمراہ ’جانو سن ذرا‘ کی ویڈیو بنانے کی ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اسے بھی مداحوں نے کافی سراہا۔بابر علی  ماضی میں بھی  بیٹی کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل

 یا د رہے کہ بابر علی اگرچہ حالیہ دنوں میں وہ بڑے پردے پر دکھائی نہیں دے رہے لیکن امکان ہے کہ جلد ہی وہ سید نور کی پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں دکھائی دیں گے، مذکورہ فلم میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا بھی دکھائی دیں گی۔بابر علی سوشل میڈیا پر بھی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔

اس مو قع پر با بر علی نے اپنے گیت کی اصل ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Babar Ali (@iambabaralii)