ورمالا پہنانے کے دوران دلہن کی دولہا کے ساتھ کبڈی کی ویڈیو وا ئرل

Jul 26, 2021 | 17:39:PM
ورمالا پہنانے کے دوران دلہن کی دولہا کے ساتھ کبڈی کی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کو رونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود شادی بیاہ کا سلسلہ جاری ہے۔  رسومات کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو  بھی ہنسنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک اور ویڈیو نے دھوم مچادی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو لہا نے تو دلہن کی جانب سے پہنائے گئے ہار کو بڑے آرام سےپہنالیکن جب دلہن کی ہار پہننے کی باری آئی تو اس نے روایتی مشرقی دلہن کا معاملہ چھوڑ کر اپنا لہنگا سنبھالا اور اسٹیج پر اَدھر سے اُدھر بھاگنا اور اچھلنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل

بے چارہ دولہا ہار لیے ایک طرف سے دلہن کے پیچھے بھاگنے لگا کہ اسے ہار پہنادے لیکن دلہن کی پھرتی کے آگے بے بس نظر آرہا تھا۔

بلآخر د ولہا میاں ہار پہنانے میں کامیاب ہوہی گئے۔ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو کو  ہزار وں لو گوں نے  دیکھا جبکہ  صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس ۔۔ملزم کے والدین کی گرفتا ری کے بعد اہم فیصلہ سامنے آگیا