شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل

Jul 26, 2021 | 17:12:PM
شادی کے روز دولہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی ۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ دیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دو لہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ویڈیو میں شادی کی تقریب کے موقع پر دولہا لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے,جس پر دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی اور ہنس کرلوٹ پوٹ ہوگئی۔جبکہ دلہن سمیت عزیزواقارب شادی کی رسمیں ادا کرنے کے  منتظر ہیں۔  

 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا شادی کے دن منڈپ پر بیٹھے ہوئے ’لیپ ٹاپ‘ استعمال کررہا ہے اور دلہن دوسری جانب بیٹھی دلہے کو دیکھ کر اپنے ہنسی پر قابو پانے کی ناکام کوشش کررہی ہے جبکہ  رشتے داروں اور دیگر کو انتظار ہے کہ دو لہے میاں کا لیپ ٹاپ پر کام ختم ہو تو رسومات کا آغاز کیا جاسکے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جس میں کیپشن لکھا گیا کہ گھر سے کام کریں؟ یہ شادی کا کام ہے، ورکنگ دولہا اور ہنستی دلہن، شادیوں میں خوش آمدید۔شادی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابری مسجد کی شہا دت میں شا مل پھر مسلمان ہو جانے والے محمد عامر کا پراسرار انتقال