انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 279.86 روپے سے کم ہوکر 279.85 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے اضافے سے 280.96 روپے ، یورو 1.08 روپے مہنگا ہوکر 335.15 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 76 پیسے مہنگا ہوکر 385.92 روپے پرآگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے بڑھ کر 77.29 روپے ، سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.40 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان نگہبان پیکج کی منظوری،مستحق خاندانوں کو کتنی رقم ملے گی؟مریم نواز نے دل جیت لئے