جیکو جے فائیو کم قیمت اور زیادہ فیچرز والی ایس یو وی کی دھوم

Jan 26, 2026 | 19:40:PM
جیکو جے فائیو کم قیمت اور زیادہ فیچرز والی ایس یو وی کی دھوم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی ہائبرڈ ایس یو وی کار جیکو جے فائیو کو پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کر دیا گیا ہے جوکہ دیگر ہم پلہ گاڑیوں کی نسبت کم قیمت ہے اور اسی وجہ سے صارفین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

’’جیکو جے فائیو‘‘ کو  منشا گروپ کی ملکیت نشاط موٹرز نے پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کیا لیکن مارکیٹ میں موجود اس سیگمنٹ کی دیگر ایس یو ویز کی نسبت اس کی کم قیمت نے سب کو حیران کیا ہے، دیکھنے میں تو جیکو جے فائیو ان بہت سی گاڑیوں میں سے ایک لگتی ہے جو 2019 کے بعد سے پاکستانی مارکیٹ میں لانچ ہوئی ہیں۔

نشاط گروپ نے جے فائیو کے دو ویریئنٹ لانچ کیے ہیں، پہلا کم فیچرز کے ساتھ کمفرٹ ویریئنٹ ہے جس کی قیمت 66 لاکھ 99 ہزار روپے ہے اور دوسرا پریمیم ورژن ہے جس کی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، اس قیمت پر جیکو جے فائیو ہائبرڈ الیکٹرک ایس یو وی کے لیے مارکیٹ میں دستیاب سب سے سستا آپشن ہے۔

جے فائیو ایک بی سیگمنٹ ایس یو وی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک درمیانے سائز کی ایس یو وی ہے تاہم، پاک ویلز کے سنیل مانج کے مطابق جیکو جے فائیو کو زیادہ تر بی سیگمنٹ ایس یو وی سے تھوڑا بڑا ڈیزائن کیا گیا ہے۔

جے فائیو کی لانچ کے بعد اس بارے میں متعدد سوالات بھی کھڑے ہوئے ہیں، ایک تو یہ کہ نشاط موٹرز کیسے اپنے حریفوں سے کم قیمت پر گاڑیاں فروخت کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے؟ اور سب سے اہم سوال یہ کہ کیا یہ حکمتِ عملی پائیدار ثابت ہو گی بھی یا نہیں۔

پاکستان میں اس سیگمنٹ میں اس کے قریبی حریفوں میں ہیول کی جولین ہائبرڈ الیکٹرک ایس یو وی ہے جو اس سے 25 لاکھ روپے مہنگی ہے۔ اسی طرح اس کی قیمت ٹویوٹا کرولا کراس اور ہونڈا ایچ آر وی دونوں سے کم ہے۔

 ان دونوں گاڑیوں کی قیمتیں بالترتیب 85 لاکھ روپے اور 89 لاکھ روپے ہیں، جیکو کے کمفرٹ ویرینٹ کی قیمت 66 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی جو اسے سیڈان کیٹیگری کی گاڑیوں کے پرائس رینج میں بھی رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط