امریکا ایران کشیدگی:سکیورٹی خدشات پر مختلف ممالک نےمشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل کر دیں

Jan 26, 2026 | 12:52:PM
امریکا ایران کشیدگی:سکیورٹی خدشات پر مختلف ممالک نےمشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی فضائی آپریشن پر نمایاں طور پر مرتب ہونے لگے ہیں، جس کے باعث متعدد ممالک نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مشرق وسطیٰ اور دیگر حساس مقامات کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث مشرق وسطیٰ کے لیے تمام فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد نیدرلینڈز نے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔

مزید پڑھیں:تکنیکی و آپریشنل وجوہات،پروازوں کوبریک لگ گئی،4پروازیں منسوخ

دوسری جانب برطانوی ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا ہے، جبکہ کینیڈا نے پہلے ہی تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 امریکی حکام نے بھی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسرائیل جانے والی پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی ہیں۔

اسی تناظر میں جرمنی نے بھی ایران کے لیے فضائی سروس معطل کر دی ہے، جس کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کی گئی ہے۔