فلپائن میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

Jan 26, 2026 | 10:02:AM
فلپائن میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )فلپائن میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو جارہی تھی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز میں 332 مسافر اور 27 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا، بحری جہاز کو حادثہ رات دیر سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے نئے بیان نےدنیا میں ہلچل مچا دی

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 316 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔