ریلوے سٹیشن گھروں سے بھاگنے والے بچوں کی آماجگاہ، 658 ورثا کے حوالے

Jan 26, 2026 | 09:29:AM
ریلوے سٹیشن گھروں سے بھاگنے والے بچوں کی آماجگاہ، 658 ورثا کے حوالے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریلوے سٹیشن گھروں سے بھاگنے والے بچے بچیوں کی آماجگاہ بن گئے، ریلوے پولیس نے 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑ کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ریلوے پولیس نے 2025 میں مجموعی طور پر 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑا جن میں 413 لڑکے اور 245 لڑکیاں شامل ہیں۔

یہ بچے گھروں سے بھاگ کر مختلف ریلوے اسٹیشن آگئے تھے ان کو ان کے ورثہ کے حوالے کیا۔

مزید پڑھیں:بہاولپور چڑیا گھر سے بندروں کے فرار کا واقعہ، دو افراد زخمی