تیراہ میں  ڈی ایس پی نے بچی کو سردی سے بچانےکیلئے سرکاری سویٹر پہنا دیا

Jan 26, 2026 | 00:28:AM
تیراہ میں  ڈی ایس پی نے بچی کو سردی سے بچانےکیلئے سرکاری سویٹر پہنا دیا
کیپشن: ڈی ایس پی مظہر نے بچی کو اپنا سروس سویٹر اوڑھا کر گود میں اٹھا رکھا ہے۔ دوسری تصویر مین بچے ان کی گاڑی میں بیٹھے  کچھ کھا رہے ہیں۔ یہ تصویریں سوشل پلیٹ فارمز پر موجود ایک ویڈیو کلپ سے لی گئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وادی تیراہ میں شدید برفباری کے دوران پولیس کے ڈی ایس پی  مظہر آفریدی نے انسان دوستی اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

 ڈی ایس پی مظہر آفریدی نے برفباری میں پھنسے 3 کمسن بہن بھائیوں کو شدید سردی سے بچانے کیلئےخود  فوری اقدامات کیے۔

انہوں نے اپنی سرکاری جرسی ایک بچی کو پہنائی جبکہ اپنی گرم چادر اور کپڑے دونوں بھائیوں کو دے کر انہیں سردی سے محفوظ رکھا۔ ڈی ایس پی نے تینوں بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر کھانا کھلایا اور انہیں اپنی گاڑی کے اندر رکھا تاکہ بچے برفباری اور شدید سردی سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ ڈی اسی پی نے بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے ساری رات ان بچوں کو اپنی کار میں رکھا اور اگلی  صبح انہیں  ان کے خاندان کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑحیں:  راک کلائمبر رسی کے بغیر دنیا کی سابق بلند ترین بلڈنگ تائی پے 101 پر چڑھ گیا

اس موقع پر موجود شہریوں نے ڈی ایس پی مظہر آفریدی کے اس اقدام کو سراہا اور اسے انسانیت کی روشن مثال قرار دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے ڈی ایس پی کے عمل کو دل کو چھو لینے والا اور قابل تعریف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیئے : برفباری کے نئے سپیل کا الرٹ