برفباری کے نئے سپیل کا الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی ) مری اور گردونواح میں برفباری کے نئے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تاریخ سے ایک اور برفباری کے سلسلے کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق سوموار کے روز دن کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم سوموار کی رات برفباری کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ تیز ہواؤں کے باعث درجہ حرارت ایک بار پھر نقطۂ انجماد سے نیچے گرنے کا خدشہ ہے۔
برفباری کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر 13 فیسلٹیشن سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ دورانِ سفر گاڑیوں کی فوگ لائٹس آن رکھنے، سنو چین، گرم لباس اور خشک میوہ جات ہمراہ رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آج سے 27 جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی