لاہور ہائیکورٹ : 2 انفارمیشن کمشنرز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل

Jan 26, 2024 | 15:17:PM
لاہور ہائیکورٹ : 2 انفارمیشن کمشنرز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے 2 انفارمیشن کمشنرز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر مشتاق چودھری اور شوکت علی کی درخواستوں پر سماعت کی،انفارمیشن کمشنر ڈاکٹر عارف مشتاق چودھری اور شوکت علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا،عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کانیشنل سیونگ اسکیمز پر شرح منافع میں کمی کا اعلان