افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی جس وجہ سے وہ کامیاب ہوئے،جوز بٹلر

Feb 26, 2025 | 23:17:PM
افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی جس وجہ سے وہ کامیاب ہوئے،جوز بٹلر
کیپشن: جوڑ بٹلر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی )انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بہت اچھا میچ ہوا مگر بد قسمتی سے ہم فتح حاصل نہیں کرپائے،اس ناکامی پر پوری ٹیم میں مایوسی ہے ۔ 

افغانستان کے خلاف شکست کے بعد انگلش کپتان جوز بٹلر نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ  افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی جس وجہ سے وہ کامیاب ہوئے ۔ورلڈکپ میں کافی وقت ہے کوئی بھی جذباتی فیصلہ کرنے سے قبل سوچ بچار سے کام لوں گا۔ 

کپتان انگلش ٹیم نے کہاکہ میں بطور کپتان انجوائے کررہا ہوں مگر رزلٹ اس طرح نہیں آرہے جیسے آنے چاہئیں ۔ ان کاکہناتھا کہ آخری کچھ میچز سے اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود کامیابی نہ ملنے پر فرسٹریشن ضرور ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری