بولڈ اینڈ بیوٹی فل اداکارہ دیشا پٹانی کا سٹنٹ ویڈیو وائرل

Feb 26, 2021 | 09:41:AM
بولڈ اینڈ بیوٹی فل اداکارہ دیشا پٹانی کا سٹنٹ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت فلم انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ زبردست سٹنٹس کررہی ہیں۔دیشا کے اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح بھی بہت پرجوش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ بیک فلپس ، کارٹ ویل ، فلپس اور سوئگنگ سٹنٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔دیشا کے اسٹنٹ کو دیکھ کر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی اس بارے میں تبصرہ کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔انہوں نے کہا، واہ! کاش میں یہ کرسکتا۔دیشا کے اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے شائقین خوب تبصرے کرکے اس سٹنٹ کی مستقل تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیشا پٹانی اور اداکار سلمان خان  فلم 'رادھے' میں کام کرتی نظر آئیں گی۔سلمان اور دیشا اس سے قبل فلم ’بھارت‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔'رادھے' رواں سال عید  کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔