کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کا اجلاس، منتخب اراکینِ فیکلٹی کی بھرپور شرکت

Dec 26, 2025 | 23:31:PM
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کا اجلاس، منتخب اراکینِ فیکلٹی کی بھرپور شرکت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی فیکلٹی آف سرجری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے منتخب اراکینِ فیکلٹی نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں فیکلٹی کے سابق ڈین اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر، پروفیسر شاہد رسول مرحوم کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔

بعد ازاں فیکلٹی آف سرجری کے نئے ڈین کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا گیا، جس میں متفقہ طور پر فیصل آباد میڈیکل کالج کے پرنسپل، پروفیسر فیصل بلال لودھی کو فیکلٹی آف سرجری کا نیا ڈین منتخب کر لیا گیا۔

اس موقع پر کالج کے صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان، پروفیسر خالد مسعود گوندل اور کالج کونسل کے اراکین نے نومنتخب ڈین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

نومنتخب ڈین، پروفیسر فیصل بلال لودھی نے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی آف سرجری میں معیار اور پیشہ ورانہ سطح کو مزید بلند کیا جائے گا، نئے فیلوشپ پروگرام متعارف کروائے جائیں گے، اور سرجری کی تربیتی ورکشاپس میں جدید تقاضوں کے مطابق جدت لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے صدر کی ملاقات