سونا مہنگا،چاندی کی بھی اونچی چھلانگ، نئے ریٹس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

Dec 26, 2025 | 14:54:PM
سونا مہنگا،چاندی کی بھی اونچی چھلانگ، نئے ریٹس سن کر ہوش اڑ جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے تک جا پہنچی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 72 ہزار 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 240 روپے بڑھ کر 7945 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے، 24 گھنٹے کے دوران چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا،چاندی کی قیمت 75.14 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:’’ایک اور بڑا ساتھ‘‘اہم سیاسی شخصیت ن لیگ میں شامل

دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 530 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، امریکا میں شرح سود کم نہ ہوئی تو قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہوسکتی ہیں۔